ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سسے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان نے جمعے کی رات اعلان کیا کہ سات اکتوبر سے اب تک چھے سو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے تک 3 ہزار 193 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔
اسرائيلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 268 زخمی اسرائيلی فوجیوں کا علاج چل رہا ہے جن میں سے 26 کی حالت نازک ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے جنگ غزہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائيلی فوجیوں کے یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں بتائے ہیں کہ خود صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زيادہ ہے جو بتائی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ